ہم میں تم میں چاہت تھی
ہم میں تم میں چاہت تھی
یہ بھی ایک حقیقت تھی
تم کو پانا آساں تھا
یہ بھی ایک مصیبت تھی
عمریں دینی پڑتی تھیں
رشتہ تھا یہ رشوت تھی
اک عرصے تک جاگے تھے
کچھ تو رات کی غفلت تھی
اس بن جینا ممکن تھا
اس سے ہم کو قربت تھی
سیپ میں موتی کیسا تھا
دریا سے کیا نسبت تھی
لوگوں سے ڈر یوں بھی تھا
تنہائی کی عادت تھی