ہم حق پہ ہیں تو کہئے سر دار کون ہے

ہم حق پہ ہیں تو کہئے سر دار کون ہے
احباب پارسا ہیں گناہ گار کون ہے


تم ہی بتاؤ دوست وفادار کون ہے
مشکل میں آج اپنا مددگار کون ہے


پتھراؤ ہو رہا ہے مسلسل مکان پر
اب کیا بتائیں ہم پس دیوار کون ہے


سورج کو ساتھ لے کے بھی آئیں تو کیا ملے
کمرے ہیں سب کے بند پرستار کون ہے


انجمؔ ہمارے پاس فقط پیار ہی تو ہے
لیکن محبتوں کا خریدار کون ہے