ہم ہیں اور نا مراد قسمت ہے رشید شاہجہانپوری 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ہم ہیں اور نا مراد قسمت ہے کیا یہی حاصل محبت ہے قید صیاد میں خیال چمن گر قیامت نہیں تو آفت ہے شوق بیتاب حسن مستغنی عشق کی زندگی مصیبت ہے جس کی تفسیر دونوں عالم ہیں وہ فقط ایک لفظ الفت ہے