گلوں کی گر عنایت ہو گئی تو
گلوں کی گر عنایت ہو گئی تو
انہیں ہم سے محبت ہو گئی تو
ہمیں کیوں سونپتا ہے دولت حسن
امانت میں خیانت ہو گئی تو
کسی کی بیکسی پہ ہنسنے والے
تری بھی ایسی حالت ہو گئی تو
مجھے تو مجھ سے بڑھ کر چاہتا ہے
مری خود سے عداوت ہو گئی تو
نہ لگ ہونٹھوں سے سگریٹ کی طرح تو
اگر مجھ کو تری لت ہو گئی تو
تو خود کو بد دعا دیتا ہے اکثر
خدا کے گھر سماعت ہو گئی تو