یہ راستے یہ نظارے بہار کا عالم
یہ راستے یہ نظارے بہار کا عالم
ترے بغیر دل بے قرار کا عالم
دھڑک اٹھے ہے ترا ذکر بھی اگر آئے
یہ مرے دل پہ ترے اختیار کا عالم
تجھے خیال بھی آئے نہ دور جانے کا
جو دیکھ لے تو مرے انتظار کا عالم
حسد نہ ہو جو رقیبوں کے ساتھ بھی دیکھوں
تری وفا پہ مرے اعتبار کا عالم
کبھی تو آئے رلانے مجھے کوئی آلوکؔ
کبھی تو ہو مرے دل میں قرار کا عالم