گھر کی یاد

لوٹ رہا تھا
پھولوں کی گھاٹی سے جب
سوار تھا میں
جس گھوڑے پر
وہ لڑھکا
میں نے سوچا
اسے بھی شاید
گھر کی یاد نے گھیر لیا ہے!