پتنگ جینت پرمار 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کبھی کبھی من کرتا ہے پتنگ بن کر آسمان میں اڑنے کا گھر کی ٹوٹی چھت پہ چڑھ کر دیکھتا ہوں رنگ برنگی کئی پتنگیں لیکن نیلے آسمان کو دیکھ نہیں پاتا ہوں میں دکھائی دیتی ہے بس مجھ کو اپنی پتنگ آسمان اور مرے درمیاں حائل ایک پتنگ