گہرائیوں کا خوف

بہت آساں نظر آیا
ہمیں اس روز اپنا پانیوں پر تیرتے رہنا
کسی نے جب کہا گہرائیوں میں ڈوب کر دیکھو
کہ اندر کیا ہے
تو ہم ڈر کر سمندر کے کنارے کی طرف لپکے