فکر رنج و الم اور میں

فکر رنج و الم اور میں
ہم راہی اک غم اور میں


تیری باتیں کرتے ہیں
رات دوات قلم اور میں


تجھ کو ڈھونڈتے رہتے ہیں
میری چشم نم اور میں


پاس ہے میرے انٹرنیٹ
ہاتھ میں جام جم اور میں


ایک تو تیری کج خلقی
پھر دنیا کے ستم اور میں


کب تک ساتھ جلیں راشدؔ
ہجر کے یہ موسم اور میں