ایک مدت دھڑکتا رہا میرا دل

ایک مدت دھڑکتا رہا میرا دل
آپ کی راہ تکتا رہا میرا دل


اک کلی سی کھلی تھی تمناؤں کی
ایک عرصہ مہکتا رہا میرا دل


شہر حیران ہیں میری روداد پر
دشت میں کیوں بھٹکتا رہا میرا دل


اتنی کانٹوں بھری رہ گزر تھی مری
ہر قدم پر اٹکتا رہا میرا دل


اذن اظہار مل بھی گیا تھا مگر
کس لیے پھر جھجکتا رہا میرا دل