ایک دن میں دو جنازے

ضیاء الحق قاسمی مدیر’’ظرافت‘‘ نے جنرل ضیاء الحق کی قصیدہ گوئی کے سلسلے میں ایک مجموعہ شائع کیا ۔ اختر انصاری اکبر آبادی کو دفنانے کے بعد قبرستان سے باہر نکلتے ہوئے قاسمی صاحب نے مشفق خواجہ کو کتاب پیش کی ۔ خواجہ صاحب نے کتاب کا ورق پلٹا اور واپس کرتے ہوئے کہا۔
’’ضیا صاحب ! ایک دن میں دو دوجنازے اٹھانے کی مجھ میں ہمت نہیں۔‘‘