دنیا کو شاندار کا مطلب نہیں پتا

دنیا کو شاندار کا مطلب نہیں پتا
مطلب ہمارے یار کا مطلب نہیں پتا


میں نے کہا تلاش کروں گا کہاں تمہیں
اس نے کہا قطار کا مطلب نہیں پتا


وہ وقت پر ملے نہ ملے فائدے میں ہوں
وہ یوں کہ انتظار کا مطلب نہیں پتا


اللہ کرے تم آنکھیں دکھاؤ کبھی اسے
جس شخص کو خمار کا مطلب نہیں پتا


بے باک آدمی ہوں مگر ہوں تو آدمی
شرم آ رہی ہے پیار کا مطلب نہیں پتا