مجھ سے بہتر تو مل گیا ہے تمہیں
مجھ سے بہتر تو مل گیا ہے تمہیں
اور اللہ سے کیا گلہ ہے تمہیں
ہم اکٹھے نہیں رہیں گے کبھی
میرے بچوں کا تو پتا ہے تمہیں
میں تمہیں دیکھ بھی نہیں سکتا
دیکھنا بھی تو مسئلہ ہے تمہیں
یعنی تم اتنی خوب صورت ہو
چھوٹا بچہ بھی دیکھتا ہے تمہیں
میں تمہارا اگر بتا بھی دوں
لوگ پوچھیں گے اور کیا ہے تمہیں
جو کسی کو کبھی نہیں ہوتا
کتنی آسانی سے ہوا ہے تمہیں