دل میں گر روشنی نہیں ہوگی

دل میں گر روشنی نہیں ہوگی
شعر میں زندگی نہیں ہوگی


آپ بھی ہو چلے ہیں جاہ پسند
آپ سے دوستی نہیں ہوگی


خواہشیں سب نکال دیں دل سے
اب تو شرمندگی نہیں ہوگی


آپ ایوان میں بھی کچھ نہ کہیں
یوں نمائندگی نہیں ہوگی