دل کبھی بے وفا نہیں ہوتا

دل کبھی بے وفا نہیں ہوتا
وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا


اپنی اپنی ہے سب کی مجبوری
دل کسی کا برا نہیں ہوتا


اپنا اپنا خیال ہے ورنہ
کچھ برا یا بھلا نہیں ہوتا


غم ہی اک دوست ہے ہمیشہ کا
زندگی بھر جدا نہیں ہوتا


خون دے دے کے میں نے سینچا ہے
ورنہ گلشن ہرا نہیں ہوتا


بٹ کے ہم لوگ رہ گئے ورنہ
اپنی دنیا میں کیا نہیں ہوتا