درد سانسو کے ساتھ چلتا ہے

تم کو سچی یہ بات سمجھاتی
درد کچھ کم تمہارا کر پاتی
اس جہاں میں سبھی پریشاں ہیں
سب کے جیون میں غم کے طوفاں ہیں
لوگ دنیا میں کیسے جیتے ہے
غم نگلتے ہیں اشک پیتے ہیں
درد سانسو کے ساتھ چلتا ہے
غم کا موسم کہاں بدلتا ہے
غم ضروری ہے دل کو سمجھاؤ
تھوڑے مضبوط دل کے ہو جاؤ