پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2022-2023 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کون سے کھلاڑی رکھے؟

تیس جون کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر یا صدر انتخاب کار محمد وسیم نے تینتیس کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کے لیے یہ معاہدہ  آج یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔  معاہدے میں تینتیس کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی اور خصوصی اہلیت کے مطابق چار درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سات کھلاڑیوں کے لیے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی درجہ بندی تجویز کی گئی ہے۔

 مزید برآں،  پہلی بار اس دفعہ کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے، ٹی ٹونٹی  کے لیے دو الگ مرکزی معاہدے  دیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کے معاہدے کو ریڈ  یا سرخ بال، جبکہ ون ڈے، ٹی ٹونٹی کے معاہدے کے لیے سفید یا وائٹ بال کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔  پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں سرخ اور سفید دونوں گیندوں کے معاہدے دیے گئے ہیں۔ ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ ، حسن علی اور امام الحق شامل ہیں۔

فہرست برائے سرخ گیند:

سرخ گیند کے  معاہدے کی چاروں درجہ بندی کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

اے (A)

کپتان بابر اعظم

شاہین شاہ آفریدی

محمد رضوان

اظہر علی

بی (B)

حسن علی

فواد عالم

سی C:

امام الحق

نسیم شاہ

عبدللہ شفیق

نعمان علی

ڈی (D)

سرفراز احمد

شان مصعود

یاسر شاہ

عابد علی

سعود شکیل

سفید گیندکی درجہ بندی:

سفید گیند کے لیے چاروں درجہ بندیاں کچھ یوں ہیں۔

اے (A)

کپتان بابر اعظم

شاہین شاہ آفریدی

محمد رضوان

فخر زمان

شاداب خان

بی (B)

امام الحق

حارث رؤف

سی (C):

حسن علی

محمد نواز

ڈی (D)

شاہ نواز دھانی

عثمان قادر

حیدر علی

آصف علی

خوشدل شاہ

زاہد محمود

وسیم جونئیر

متعلقہ عنوانات