کلفٹن کی سیر-2

کلفٹن پر
یہ مچھلی گھر
نظر آئے
حسیں منظر
بہت خوش ہیں
یہاں آ کر
یہ خوب صورت مچھلیاں
پانی میں جیسے تتلیاں
کوئی ہے جیسے ونجلی
کوئی لگے چمپا کلی
کیسے نرالے رنگ ہیں
جو دیکھتے ہیں دنگ ہیں
ان کے ڈیزائن دیکھیے
لہروں پہ جلتے ہیں دیے
ہر عیب سے بے شک بری
قدرت کی ہے کاری گری