بے زبان

آج روز گریہ ہے
چمچاتی آنکھوں سے اک جہان برسے گا
روگ درد اور یہ غم
درمیان برسے گا
میری بے نوائی پر خاکدان برسے گا
اور بے گناہی پر آسمان برسے گا