چلو ہم مان لیتے ہیں
چلو ہم مان لیتے ہیں
نہ کوئی راہ نکلے گی کہ باہم مل کے بیٹھیں گے
مگر کیا دل سے دل تک راستہ بھی روک سکتے ہو
ابھی میں دل گرفتہ ہوں
ابھی تم آب دیدہ ہو
سکوں کے چند لمحوں میں ذرا یہ دھیان میں رکھنا
کہ کوئی راہ میں آنکھیں بچھائے
اب بھی تم کو یاد کرتا ہے
کوئی اب بھی تمہاری اک صدا پر
لوٹ آنے کے لئے تیار بیٹھا ہے