بھیگنے کی شدید خواہش ہے

بھیگنے کی شدید خواہش ہے
بند کمرہ ہے تیز بارش ہے


ہر کسی کو جنوں نہیں ملتا
یہ کسی شخص کی نوازش ہے


ایسے ممنونیت سے جی رہا ہوں
زندگی یا کوئی سفارش ہے


چھوڑ دی ناؤ بہتے پانی میں
یہ مری پہلی پہلی کاوش ہے