بینر پر لکھے خواب
ایک سرد دن
ایک گرم بوسے کے ساتھ گزارا جا سکتا ہے
اور ایک بوسہ
بچایا جا سکتا ہے
اگلے دن کے لئے
ایک گرم دن
گزار سکتے ہیں
کسی سرد آہ کے ساتھ
اور
سرد پڑ سکتے ہیں
اگلے دن
بینر پر
لکھے جا سکتے ہیں
اپنے خواب
اور رات کو
آگ میں جھونک سکتے ہیں
اپنی آنکھیں
ایک صدی
گزار سکتے ہیں
کسی موڑ پہ کھڑے رہ کر
ایک صدی تک جایا جا سکتا ہے
ایک ہی راستے پر
تکرار نا پسند کرنے کے باوجود
ایک شخص سے
کر سکتے ہیں محبت دوسری بار بھی
ہاں
لکھی جا سکتی ہے
لکھی ہوئی نظم دوبارہ بھی