باپو
بچو تم نے باپو کی تصویر تو دیکھی ہوگی
ایک نظر میں سمجھو گے تم ان کو بوڑھا جوگی
ہاتھ میں لاٹھی پاؤں میں چپل تن پر ایک لنگوٹی
اس بھیس میں باپو نے سر کی عظمت کی چوٹی
ہم وطنوں کو بھوکا ننگا کیسے دیکھا جائے
باپو کپڑے کیوں پہنے کیسے بھر پیٹ وہ کھائے
باپو نے رستہ اپنایا ستیہ اہنسا والا
آزادی کی خاطر اپنا تن من دھن دے ڈالا
مہا پتا ہیں وہ بھارت کے روپ جو انہیں سہاتا
باپو ان کو کہتے ہیں ہم سدا رہے نا ناتا