Yusuf Hasan

یوسف حسن

  • 1948 - 1918

یوسف حسن کی غزل

    کیا روپ برس رہا ہے

    کیا روپ برس رہا ہے ہر آئنہ ہنس رہا ہے تھا حاصل عشق اپنا جو رزق ہوس رہا ہے سنتے ہیں وہ آشیاں تھا اپنا جو قفس رہا ہے ویران ہیں سب منڈیریں جی کیسا ترس رہا ہے کچھ بھی نہیں گھر میں یوسفؔ اک حوصلہ بس رہا ہے

    مزید پڑھیے

    خواب آئینہ کر رہی ہے دل میں

    خواب آئینہ کر رہی ہے دل میں جو عمر گزر رہی ہے دل میں آہنگ وجود بن کے ہر دم اک موج دگر رہی ہے دل میں ہر سانس دھواں دھواں ہے لیکن چاندی سی نکھر رہی ہے دل میں مہکی ہوئی درد کی چنبیلی کیا روشنی بھر رہی ہے دل میں بستی میں جمے رہے اندھیرے بے تاب سحر رہی ہے دل میں رہ رہ کے وصال کی ...

    مزید پڑھیے

    کتنے پیچ و تاب میں زنجیر ہونا ہے مجھے

    کتنے پیچ و تاب میں زنجیر ہونا ہے مجھے گرد میں گم خواب کی تعبیر ہونا ہے مجھے جس کی تابندہ تڑپ صدیوں میں بھی سینوں میں بھی ایک ایسے لمحے کی تفسیر ہونا ہے مجھے خستہ دم ہوتے ہوئے دیوار و در سے کیا کہوں کیسے خشت و خاک سے تعمیر ہونا ہے مجھے شہر کے معیار سے میں جو بھی ہوں جیسا بھی ...

    مزید پڑھیے

    اک بے انت سمندر تیری منزل اے دریا

    اک بے انت سمندر تیری منزل اے دریا پھر بھی خاک اڑائیں تیرے ساحل اے دریا کتنی عمروں سے میں تیرے ساتھ سفر میں ہوں کھول اپنے اسرار کبھی تو اے دل اے دریا سینوں اور زمینوں کو نہ اگر سیراب کریں تیرا میرا ہونا ہے لا حاصل اے دریا ہم بھی پربت کاٹتے ہیں اور مٹی چاٹتے ہیں ہم بھی تیرے کنبے ...

    مزید پڑھیے

    اسی حریف کی غارت گری کا ڈر بھی تھا

    اسی حریف کی غارت گری کا ڈر بھی تھا یہ دل کا درد مگر زاد رہ گزر بھی تھا یہ جسم و جان تری ہی عطا سہی لیکن ترے جہان میں جینا مرا ہنر بھی تھا اسی پہ شہر کی ساری ہوائیں برہم تھیں کہ اک دیا مرے گھر کی منڈیر پر بھی تھا مجھے کہیں کا نہ رکھا سفید پوشی نے میں گرد گرد اٹھا تھا تو معتبر بھی ...

    مزید پڑھیے

    ہر نظر میں ہے اثاثہ اپنا

    ہر نظر میں ہے اثاثہ اپنا چاک در چاک ہے خیمہ اپنا کوئی پرتو ہے نہ سایہ اس کا جس کے ہونے سے ہے ہونا اپنا کس کی لو راہ سحر دیکھے گی شام کی شام ہے شعلہ اپنا لپٹے جاتے ہیں کناروں سے بھی اور دریا پہ بھی دعویٰ اپنا چھوڑ بیٹھے ہیں فقیری لیکن ابھی توڑا نہیں کاسہ اپنا در خسرو پہ چلا ہے ...

    مزید پڑھیے

    پہلے میں تیری نظر میں آیا

    پہلے میں تیری نظر میں آیا پھر کہیں اپنی خبر میں آیا میں ترے ایک ہی پل میں ٹھہرا تو مرے شام و سحر میں آیا مجھ پہ چھائی رہیں پلکیں تیری میں کہاں سایۂ زر میں آیا ایک میں ہی تری دھن میں نکلا ایک تو ہی مرے گھر میں آیا ہم جو اک ساتھ چلے تو یوسفؔ آسماں گرد سفر میں آیا

    مزید پڑھیے

    آنکھ میں ٹھہرا ہوا سپنا بکھر بھی جائے گا

    آنکھ میں ٹھہرا ہوا سپنا بکھر بھی جائے گا رات بھر میں نیند کا نشہ اتر بھی جائے گا دن کی چمکیلی صداؤں سے گریزاں راہرو شام کی سرگوشیاں سن کر ٹھہر بھی جائے گا جسم و جاں میں جلتی بجھتی لرزشیں رہ جائیں گی وہ مرے احساس کو چھوکر گزر بھی جائے گا بے تعلق سی کرے گا گفتگو مجھ سے مگر اس کا ...

    مزید پڑھیے