یونس تحسین کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    دنیائے خرابات سے پہلے بھی کہیں تھا

    دنیائے خرابات سے پہلے بھی کہیں تھا میں اپنی ملاقات سے پہلے بھی کہیں تھا عالم تو ابھی کل کے ہیں تخلیق مرے دوست میں ارض و سماوات سے پہلے بھی کہیں تھا میں آج بھی ہوں کل بھی کہیں ہوں گا یقیناً اور عرصۂ اوقات سے پہلے بھی کہیں تھا کہتے تھے ملائک کہ یہ انسان ہے فتنہ یعنی کہ میں خدشات ...

    مزید پڑھیے

    عین مستی میں ہوں دل دنیا سے بیگانہ ہے

    عین مستی میں ہوں دل دنیا سے بیگانہ ہے کیونکہ اب پیش نظر جلوۂ جانانہ ہے حشر کے روز ملاقات کا پروانہ ہے حوض کوثر مرے محبوب کا مے خانہ ہے چار عنصر کے تراشے کو تو اینویں نہ سمجھ ذرہ ذرہ مری توقیر میں دیوانہ ہے اول اول مجھے تخلیق کیا تھا اس نے عرش کے نیچے کا سارا مرا کاشانہ ...

    مزید پڑھیے

    دل کی آواز پہ بیعت بھی تو ہو سکتی ہے

    دل کی آواز پہ بیعت بھی تو ہو سکتی ہے تم اگر چاہو محبت بھی تو ہو سکتی ہے میں جسے سمجھا ہوں آوارہ ہوا کی دستک تیرے آنے کی بشارت بھی تو ہو سکتی ہے زندگی تیرے تصور سے ہی مشروط نہیں تیری یادوں سے ہلاکت بھی تو ہو سکتی ہے آخری بار تجھے دیکھنا حسرت ہی نہیں مرنے والے کی ضرورت بھی تو ہو ...

    مزید پڑھیے

    دل کی دیوانہ طبیعت کو مصیبت نہ بنا

    دل کی دیوانہ طبیعت کو مصیبت نہ بنا تجھ سے یارانہ ہے یارانہ محبت نہ بنا میں تجھے دل کی سناتا ہوں مجھے تو دل کی اس سہولت کو مری جان اذیت نہ بنا ہم کو لے دے کے تعلق ہی بچا ہے تیرا اس کو مشکوک نہ کر باعث تہمت نہ بنا ایک دیوار نے رشتوں کا تقدس توڑا بھائی روکا تھا تجھے گھر میں یہ لعنت ...

    مزید پڑھیے

    ہر وقت مرے سامنے اک جلوہ گری ہے

    ہر وقت مرے سامنے اک جلوہ گری ہے میں دیکھ نہ پاؤں تو مری کم نظری ہے میں آنکھ جھپکتا ہوں تو منظر نہیں رہتا اے حسن دل آویز عجب مختصری ہے سوچوں تو یہاں کچھ بھی نہیں دیکھنے قابل دیکھوں تو تری دنیا بڑی رنگ بھری ہے دکھ درد یہاں آئیں تو واپس نہیں جاتے یہ دل کوئی آسیب زدہ بارہ دری ...

    مزید پڑھیے

تمام