جہاں کچھ لوگ دیوانے بنے ہیں
جہاں کچھ لوگ دیوانے بنے ہیں بڑے دلچسپ افسانے بنے ہیں حقیقت کچھ تو ہوتی ہے یقیناً کہیں جھوٹے بھی افسانے بنے ہیں بہت نازاں تھے جو فرزانگی پر انہیں دیکھا تو دیوانے بنے ہیں کہ انداز نظر کی آذری سے دلوں میں کتنے بت خانے بنے ہیں جو شعلہ شمع کے دل میں ہے روشن اسی شعلے سے پروانے بنے ...