Yaqoob Parwaz

یعقوب پرواز

یعقوب پرواز کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    سمجھے ہیں مثل کاہ مجھے مارتے ہیں لوگ

    سمجھے ہیں مثل کاہ مجھے مارتے ہیں لوگ کتنے ہیں کم نگاہ مجھے مارتے ہیں لوگ اتنا بھی احتجاج گوارا نہیں انہیں بھرتا ہوں جب بھی آہ مجھے مارتے ہیں لوگ مانا کہ تیرے عدل کا ڈنکا ہے چار سو لیکن اے کج کلاہ مجھے مارتے ہیں لوگ طے ہے کہ پھر گرا دیا جاوں گا چاہ میں پہلے برون چاہ مجھے مارتے ...

    مزید پڑھیے

    کیوں تیرگی پہ تم کو گماں چاندنی کا ہے

    کیوں تیرگی پہ تم کو گماں چاندنی کا ہے آخر یہ رنگ روپ کہاں چاندنی کا ہے ظلمت کا اشتہار بنے پھر رہے ہیں ہم سوچو اگر تو یہ بھی زیاں چاندنی کا ہے یہ روشنی کا شہر ہے کیسا کہ اب یہاں دیکھا جسے بھی نوحہ کناں چاندنی کا ہے اس شہر بے چراغ سے آؤ نکل چلیں وہ اس لئے کہ شور یہاں چاندنی کا ...

    مزید پڑھیے

    ویسے تو بے شمار ہیں قامت کشیدہ لوگ

    ویسے تو بے شمار ہیں قامت کشیدہ لوگ گنتی ہوئی تو رہ گئے بس چیدہ چیدہ لوگ دستار کے حصول کا کوئی تو ہو جواز کس زعم میں ہیں مبتلا یہ سر بریدہ لوگ اے کاش اپنی موت ہی مرتے تو تھا مزا جاں سے گزر گئے ہیں جو مردم گزیدہ لوگ کوئی تو پشتی بان ہے ان کا یہیں کہیں کب بیٹھتے ہیں چین سے دامن ...

    مزید پڑھیے

    کس قدر خوش تھا کبھی یاروں کے بیچ

    کس قدر خوش تھا کبھی یاروں کے بیچ اب ترستا ہوں میں خرکاروں کے بیچ کچھ خبر بھی ہے مری کٹیا تجھے گھر گئی ہے کتنے زرداروں کے بیچ دیکھ کر دشمن مرا رونے لگا کھلکھلایا میں جو انگاروں کے بیچ کیا کرے گا سر پکڑنے کے سوا اک مسیحا اتنے بیماروں کے بیچ جانے کیوں دیوار ٹیڑھی ہو گئی اور وہ ...

    مزید پڑھیے

    راہزن ہوں کہ رہنما ہوں میں

    راہزن ہوں کہ رہنما ہوں میں کون جانے کہ اصل کیا ہوں میں وہ جو عبرت کا اک نشاں ٹھہرے باغ والوں کو جانتا ہوں میں مجھ سے خلق خدا لرزتی ہے کس نوعیت کا پارسا ہوں میں سادگی کو بھی جس پہ رشک آئے اس تکلف کی انتہا ہوں میں کس نے دیکھا یہ دیکھنا میرا دل کی آنکھوں سے دیکھتا ہوں میں بھیڑیے ...

    مزید پڑھیے

تمام