اگر خوئے تحمل ہو تو کوئی غم نہیں ہوتا
اگر خوئے تحمل ہو تو کوئی غم نہیں ہوتا گلے شکوے سے رنج زندگی کچھ کم نہیں ہوتا بجھی جاتی ہیں شمعیں رہ گزار زندگانی کی چراغ آرزو لیکن کبھی مدھم نہیں ہوتا خدا کے سامنے جو سر یقیں کے ساتھ جھک جائے کسی طاقت کے آگے پھر کبھی وہ خم نہیں ہوتا عطا کی ہے خدا نے علم کی دولت اگر تجھ کو سخاوت ...