خالی ڈبہ
گاڑی ابھی پوری طرح رکی بھی نہ تھی کہ سبھاش میرا ہاتھ چھوڑ کر بھاگا۔ اس نے فرسٹ کلاس کے ڈبوں کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک دیکھ لیا۔ ایک بھی سیٹ خالی نہ تھی۔ پھر وہ بھاگا بھاگا انکوائری کلرک کھنہ کے پاس گیا۔ معلوم ہوا کہ ایک مسافر کو یہیں اترنا تھا۔ اوپر کی ایک سیٹ خالی ہوگی لیکن ...