لیڈر
تم نے گرگٹ نہیں دیکھا۔ سیاسی حلقوں میں ذرانظر دوڑاؤ۔ تمہیں بیسیوں گرگٹ نظر آجائیں گے۔ تحریک آزادی میں حصہ لینےوالے لوگ عموماً تین قسم کے ہوتے ہیں۔ اکثر توحب الوطنی کے جذبہ سےمتاثر ہوکر، چاہے پھر وہ جذبہ مستقل ہو یا محض عارضی، تحریک میں کود پڑتے ہیں۔ دوسرے کچھ ایسے بھی ہوتے ...