Talib Chakwali

طالب چکوالی

طالب چکوالی کی نظم

    شری لال بہادر شاستری وزیر اعظم ہند

    اے بہادر‌ لال اے بھارت سپوت تو تھا امن و آشتی کا پاسدار امن کی خاطر گیا تھا تاشقند تو نے کر دی جان بھی اس پر نثار امن و صلح و جنگ میں یکتا تھا تو بھارتی تہذیب کا آئینہ دار پیکر عجز و خلوص و سادگی تو تھا تہذیب و تمدن کا نکھار تو نے یک جہتی عطا کی قوم کو ایکتا کا دان بھارت کو دیا سر ...

    مزید پڑھیے

    مجبوری

    بہت جی چاہتا ہے ہر کسی سے پیار کرنے کو مگر ایسی کہاں قسمت کہ دل مجھ کو ڈراتا ہے کئی بے رنگ سے خاکے کئی صد رنگ تصویریں خدا معلوم کن تاریکیوں سے کھینچ لاتا ہے سناتا ہے کبھی بیتی ہوئی باتوں کی شہنائی کبھی ماضی کے البم سے مجھے فوٹو دکھاتا ہے جنہیں میں بھول جانا چاہتا ہوں وہ حسیں ...

    مزید پڑھیے

    دلی اور ہم

    یہ وہ دلی ہے کہ دل سے جس کے دیوانے ہیں ہم یہ وہ شمع زندگی ہے جس کے پروانے ہیں ہم آئنہ ہے ہم سے اس کے عہد زریں کی جھلک اس کے تہذیب و ادب کے آئینہ خانے ہیں ہم علم و فن کے موتیوں پہ جم گیا گرد و غبار خاک کے ذرات میں ملبوس دردانے ہیں ہم ہم پہ رہتی ہے نگاہ شفقت اہل نظر محفل شعر و ادب میں ...

    مزید پڑھیے