Talib Chakwali

طالب چکوالی

طالب چکوالی کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    بیزار زندگی سے دل مضمحل نہیں

    بیزار زندگی سے دل مضمحل نہیں شاید بقدر ظرف ابھی درد دل نہیں اپنا تو اس نے ساتھ نبھایا ہے عمر بھر کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ غم مستقل نہیں دیوانۂ مفاد ہے بیگانۂ خلوص وہ اہل عقل و ہوش سہی اہل دل نہیں شعلے کہاں سے آئیں گے کیسے کھلیں گے پھول زخموں کی آگ دل میں اگر مستقل نہیں وہ تو ...

    مزید پڑھیے

    مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں

    مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں افسردگی میں لذت گفتار ہے کہاں یاران مصلحت میں نہیں جوہر وفا اہل غرض میں خوبیٔ کردار ہے کہاں لاکھوں کی بھیڑ میں بھی ہوں سب سے الگ تھلگ اس شہر میں غریب کا غم خوار ہے کہاں جلووں کو بھی ہے چشم تماشا کی جستجو وہ پوچھتے ہیں طالب دیدار ہے کہاں کانٹوں ...

    مزید پڑھیے

    غم دل کی زباں اہل تشدد کم سمجھتے ہیں

    غم دل کی زباں اہل تشدد کم سمجھتے ہیں نہ دل کو دل سمجھتے ہیں نہ غم کو غم سمجھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہنسنا ہے دل انساں کی کمزوری نوائے زندگی کو زیست کا ماتم سمجھتے ہیں جنون کشت و خوں کو نام دیتے ہیں شجاعت کا اماوس کی شب تاریک کو پونم سمجھتے ہیں رواداری کو ہم سمجھے ہوئے ہیں درد کا ...

    مزید پڑھیے

    بے کیف مسرت بھی مصیبت سی لگے ہے

    بے کیف مسرت بھی مصیبت سی لگے ہے اے دوست مجھے غم کی ضرورت سی لگے ہے روداد محبت کی کسی کو نہ سناؤ کچھ لوگ ہیں جن کو یہ شکایت سی لگے ہے دم توڑتی قدروں کو بچانے کی اچھل کود فطرت کے اصولوں سے بغاوت سی لگے ہے دنیائے تماشا تو بدلتی ہے کئی رنگ گہہ خواب لگے گاہ حقیقت سی لگے ہے احساس کا ...

    مزید پڑھیے

    خواب اور حقیقت کی تصویر نظر آئی

    خواب اور حقیقت کی تصویر نظر آئی تدبیر عناں گیر تقدیر نظر آئی آفات‌ مسلسل میں اک ربط نظر آیا حالات دگرگوں میں زنجیر نظر آئی جو اپنے نقائص تھے وہ حسن نظر آئے اوروں میں جو خوبی تھی تقصیر نظر آئی راضی بہ رضا ہو کر دیکھا تو مصیبت بھی گلہائے شگفتہ کی زنجیر نظر آئی یادوں کے جھروکے ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    شری لال بہادر شاستری وزیر اعظم ہند

    اے بہادر‌ لال اے بھارت سپوت تو تھا امن و آشتی کا پاسدار امن کی خاطر گیا تھا تاشقند تو نے کر دی جان بھی اس پر نثار امن و صلح و جنگ میں یکتا تھا تو بھارتی تہذیب کا آئینہ دار پیکر عجز و خلوص و سادگی تو تھا تہذیب و تمدن کا نکھار تو نے یک جہتی عطا کی قوم کو ایکتا کا دان بھارت کو دیا سر ...

    مزید پڑھیے

    مجبوری

    بہت جی چاہتا ہے ہر کسی سے پیار کرنے کو مگر ایسی کہاں قسمت کہ دل مجھ کو ڈراتا ہے کئی بے رنگ سے خاکے کئی صد رنگ تصویریں خدا معلوم کن تاریکیوں سے کھینچ لاتا ہے سناتا ہے کبھی بیتی ہوئی باتوں کی شہنائی کبھی ماضی کے البم سے مجھے فوٹو دکھاتا ہے جنہیں میں بھول جانا چاہتا ہوں وہ حسیں ...

    مزید پڑھیے

    دلی اور ہم

    یہ وہ دلی ہے کہ دل سے جس کے دیوانے ہیں ہم یہ وہ شمع زندگی ہے جس کے پروانے ہیں ہم آئنہ ہے ہم سے اس کے عہد زریں کی جھلک اس کے تہذیب و ادب کے آئینہ خانے ہیں ہم علم و فن کے موتیوں پہ جم گیا گرد و غبار خاک کے ذرات میں ملبوس دردانے ہیں ہم ہم پہ رہتی ہے نگاہ شفقت اہل نظر محفل شعر و ادب میں ...

    مزید پڑھیے