Talat Zahra

طلعت زہرا

کناڈا میں مقیم معروف فکشن نویس اور شاعرہ ۔ فلیش فکشن کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ انگریزی اور پنجابی سے اردو میں کئی تراجم بھی کیے۔

Noted fiction writer and poet based in Canada; also known for her flash fiction and translations from English and Punjabi into Urdu.

طلعت زہرا کی رباعی

    کاکروچ کی کتھا

    میں ایک کونے میں دبکا بیٹھا ہوں لیکن یہ ڈراونے پہاڑ نما دیو اور آنکھوں کو خیرہ کرتی روشنی مجھے زندہ درگور کرنے کے لئے کافی ہے۔ میرے نازک اینٹینا جنہیں میں بار بار صاف کر رہا ہوں کہ میں کہیں کسی ممکنہ خطرے سے بے خبر نہ رہ جاوں لیکن سب بے سود ہے۔ ہر لمحہ موت کا دھڑکا اور یوں خالی ...

    مزید پڑھیے

    تم کون ہو ؟

    ہوائیں سیدھی ہمارے چہرے کو مَس ہوتی ہوئی ہمارے پیچھے کی جانب روانہ تھیں۔ ہمارے بال چند لمحوں کو ہوا کے ہمدم و ساتھی بنتے اور پھر ہوا کے گذر جانے پر ان کی زندگی اتھل پتھل ہو جاتی۔ ہم اپنے کپڑوں کے اڑانے سے لے کر ہوا کی ہر ہر حرکت پر نظر کئے ہوئے تھے۔ کبھی ہم ہوا کے مخالف رخ کھڑے ہو ...

    مزید پڑھیے

    خود اتلاف

    نہر کے بہاؤ کے ساتھ میری لاش تیرتی بہت دور نکل آئی۔ یہ لہریں مجھے بہاتی ہوئی جانے کہاں لے جا رھی ہیں۔ اس دریا کے کنارے خوبصورت، خوشبودار ، خوش رنگ پھول اُگے ہوئے ہیں۔ یہ پھول سبز گھاس مین چمکدار ستاروں کی مانند دکھائی دیتے ہیں میرا یہ سفرِ آخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہے جو اس ...

    مزید پڑھیے

    اعترا ف

    سرسبز میدان میں کہیں کہیں درخت موجود تھے۔ انہی میں سے چند درختوں کی چھاؤں میں ایک دو لوہے کی میزیں اور دس پندرہ کرسیاں رکھی تھیں۔ کچھ طالبعلم وہاں آن پہنچے تھے اور باقی آتے جا رہے تھے۔ پروفیسر کے آتے ہی سب طالبعلموں کی تیز تیز آوازیں اور شور دھیما پڑ گیا ، وہی موضوعات جن پر وہ ...

    مزید پڑھیے

    برف کا صحرا

    برف کا یہ صحرا میری کھڑکی سے نکل کر دور جھکتے آسمانوں کو چھونے کی سعی کر رہا تھا۔ کہیں کہیں کوئی برہنہ شجر اس سمندر نما میں سر اٹھائے مجھے یوں تک رہا تھا جیسے مجھے اپنے سے تشبیہہ دینا چاہتا ہو۔ میں نے سوچا کہاں وہ شجر اور کہاں میں ہونہہ، تم میری طرح قیدی تو ہو لیکن تمہارے سر پر ...

    مزید پڑھیے

    سیڑھیاں

    آنگن میں سائیکل چلاتی تو اس کے سنہری بال ہوا میں لہراتے ، سرخ ہوتے عارض پہ اتراتے تبسم کا پھیلاؤ ، اس کی خوشبو چہار سو پھیلا دیتا۔ ایسے میں بلڈنگ کا دراز قد منیجر , چوڑا چکلا ہڈ کاٹھ ، جھریوں سے بھرپور چہرے پہ خشخشی بال ، بھنویں اڑی اڑی ، سفیدے کا زیرہ تمام بالوں مین نمایاں ، اِس ...

    مزید پڑھیے

    شرط

    بنام بنک آفیسر۔۔۔تمہاری شرط کو پورا کرنے کے لئے پندرہ سال میں نے اس انیکسی میں گزارے ہیں۔ یہاں سے بیٹھ کر اس سر زمین کی زندگی کا مطالعہ کیا ہے یہ سچ ہے کہ میں نے زمین کی یا انسان کی شکل نہیں دیکھی لیکن تمہاری کتابوں میں ،ہرنوں اور شیروں کا شکار کیا ہے، خوشبو دار شراب پی ہے ، گانے ...

    مزید پڑھیے