طاہر فراز کی غزل

    کہیں خلوص کی خوشبو ملے تو رک جاؤں

    کہیں خلوص کی خوشبو ملے تو رک جاؤں مرے لیے کوئی آنسو کھلے تو رک جاؤں میں اس کے سائے میں یوں تو ٹھہر نہیں سکتا اداس پیڑ کا پتا ہلے تو رک جاؤں کبھی پلک پہ ستارے کبھی لبوں پہ گلاب اگر نہ ختم ہوں یہ سلسلے تو رک جاؤں وہ ایک ربط جو اتنا بڑھا کہ ٹوٹ گیا سمٹ کے جوڑ دے یہ فاصلے تو رک ...

    مزید پڑھیے

    گوشے بدل بدل کے ہر اک رات کاٹ دی

    گوشے بدل بدل کے ہر اک رات کاٹ دی کچے مکاں میں اب کے بھی برسات کاٹ دی وہ سر بھی کاٹ دیتا تو ہوتا نہ کچھ ملال افسوس یہ ہے اس نے مری بات کاٹ دی دل بھی لہولہان ہے آنکھیں بھی ہیں اداس شاید انا نے شہ رگ جذبات کاٹ دی جب بھی ہمیں چراغ میسر نہ آ سکا سورج کے ذکر سے شب‌ ظلمات کاٹ دی جادوگری ...

    مزید پڑھیے

    آپ ہمارے ساتھ نہیں

    آپ ہمارے ساتھ نہیں چلئے کوئی بات نہیں آپ کسی کے ہو جائیں آپ کے بس کی بات نہیں اب ہم کو آواز نہ دو اب ایسے حالات نہیں اس دنیا کے نقشے میں شہر تو ہیں دیہات نہیں سب ہے گوارا ہم کو مگر توہین جذبات نہیں ہم کو مٹانا مشکل ہے صدیاں ہیں لمحات نہیں ظالم سے ڈرنے والے کیا تیرے دو ہاتھ ...

    مزید پڑھیے

    جس نے تیری یاد میں سجدے کئے تھے خاک پر

    جس نے تیری یاد میں سجدے کئے تھے خاک پر اس کے قدموں کے نشاں پائے گئے افلاک پر واقعہ یہ کن‌ فکاں سے بھی بہت پہلے کا ہے اک بشر کا نور تھا قندیل میں افلاک پر دوستوں کی محفلوں سے دور ہم ہوتے گئے جیسے جیسے سلوٹیں پڑتی گئیں پوشاک پر مخملی ہونٹوں پہ بوسوں کی نمی ٹھہری ہوئی سانس الجھی ...

    مزید پڑھیے

    عجیب ہم ہیں سبب کے بغیر چاہتے ہیں

    عجیب ہم ہیں سبب کے بغیر چاہتے ہیں تمہیں تمہاری طلب کے بغیر چاہتے ہیں فقیر وہ ہیں جو اللہ تیرے بندوں کو ہر امتیاز نسب کے بغیر چاہتے ہیں مزا تو یہ ہے انہیں بھی نوازتا ہے رب جو اس جہان کو رب کے بغیر چاہتے ہیں نہیں ہے کھیل کوئی ان سے گفتگو کرنا سخن وہ جنبش لب کے بغیر چاہتے ...

    مزید پڑھیے

    جب مرے ہونٹوں پہ میری تشنگی رہ جائے گی

    جب مرے ہونٹوں پہ میری تشنگی رہ جائے گی تیری آنکھوں میں بھی تھوڑی سی نمی رہ جائے گی سر پھرا جھونکا ہوا کا توڑ دے گا شاخ کو پھول بننے کی تمنا میں کلی رہ جائے گی ختم ہو جائے گا جس دن بھی تمہارا انتظار گھر کے دروازے پہ دستک چیختی رہ جائے گی کیا خبر تھی آئے گا اک روز ایسا وقت بھی میری ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2