طاہر فراز کے تمام مواد

16 غزل (Ghazal)

    جو شجر بے لباس رہتے ہیں

    جو شجر بے لباس رہتے ہیں ان کے سائے اداس رہتے ہیں چند لمحات کی خوشی کے لیے لوگ برسوں اداس رہتے ہیں اتفاقاً جو ہنس لیے تھے کبھی انتقاماً اداس رہتے ہیں میری پلکیں ہیں اور اشک ترے پیڑ دریا کے پاس رہتے ہیں ان کے بارے میں سوچئے طاہرؔ جو مسلسل اداس رہتے ہیں

    مزید پڑھیے

    سکون دل میں وہ بن کے جب انتشار اترا تو میں نے دیکھا

    سکون دل میں وہ بن کے جب انتشار اترا تو میں نے دیکھا نہ دیکھتا پر لہو میں وہ بار بار اترا تو میں نے دیکھا نہ آنسوؤں ہی میں وہ چمک تھی نہ دل کی دھڑکن میں وہ کسک تھی سحر کے ہوتے ہی نشۂ ہجر یار اترا تو میں نے دیکھا اداس آنکھوں سے تک رہا تھا مجھے وہ چھوٹا ہوا کنارا شکستہ کشتی سے جب میں ...

    مزید پڑھیے

    مری منزلیں کہیں اور ہیں مرا راستہ کوئی اور ہے

    مری منزلیں کہیں اور ہیں مرا راستہ کوئی اور ہے ہٹو راہ سے مری خضر جی مرا رہنما کوئی اور ہے یہ عجیب منطق عشق ہے مگر اس میں کچھ بھی نہ بن پڑے مرے دل میں یاد کسی کی ہے مجھے بھولتا کوئی اور ہے مری جنبشیں مری لغزشیں مرے بس میں ہوں گی نہ تھیں نہ ہیں میں قیام کرتا ہوں ذہن میں مجھے سوچتا ...

    مزید پڑھیے

    اب کے برس ہونٹوں سے میرے تشنہ لبی بھی ختم ہوئی

    اب کے برس ہونٹوں سے میرے تشنہ لبی بھی ختم ہوئی تجھ سے ملنے کی اے دریا مجبوری بھی ختم ہوئی کیسا پیار کہاں کی الفت عشق کی بات تو جانے دو میرے لیے اب اس کے دل سے ہمدردی بھی ختم ہوئی سامنے والی بلڈنگ میں اب کام ہے بس آرائش کا کل تک جو ملتی تھی ہمیں وہ مزدوری بھی ختم ہوئی جیل سے واپس ...

    مزید پڑھیے

    مرے لبوں پہ اسی آدمی کی پیاس نہ ہو

    مرے لبوں پہ اسی آدمی کی پیاس نہ ہو جو چاہتا ہے مرے سامنے گلاس نہ ہو یہ تشنگی تو ملی ہے ہمیں وراثت میں ہمارے واسطے دریا کوئی اداس نہ ہو تمام دن کے دکھوں کا حساب کرنا ہے میں چاہتا ہوں کوئی میرے آس پاس نہ ہو مجھے بھی دکھ ہے خطا ہو گیا نشانہ ترا کمان کھینچ میں حاضر ہوں تو اداس نہ ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    بہت خوبصورت ہو تم

    بہت خوبصورت ہو تم بہت خوبصورت ہو تم کبھی میں جو کہہ دوں محبت ہے تم سے تو مجھ کو خدا را غلط مت سمجھنا کہ میری ضرورت ہو تم بہت خوبصورت ہو تم ہیں پھولوں کی ڈالی پہ بانہیں تمہاری ہیں خاموش جادو نگاہیں تمہاری جو کانٹے ہوں سب اپنے دامن میں رکھ لوں سجاؤں میں کلیوں سے راہیں تمہاری نظر سے ...

    مزید پڑھیے