Syed Zameer Jafri

سید ضمیر جعفری

مشہور اور مقبول مزاح نگار

Pakistani poet famous for humorous poetry. Also wrote humorous columns in the newspapers and periodicals.

سید ضمیر جعفری کی غزل

    گا رہا ہوں خامشی میں درد کے نغمات میں

    گا رہا ہوں خامشی میں درد کے نغمات میں بن گیا اک ساحل ویراں کی تنہا رات میں ایک دو سجدے ذرا شہر نگاراں کی طرف اے غم ہستی ٹھہر چلتا ہوں تیرے ساتھ میں زندگی میری تمناؤں مرے خوابوں کا روپ پھول میں ہوں رنگ میں ہوں ابر میں برسات میں اک شگفتہ درد اک شعلوں میں بجھتی چاندنی اجنبی شہروں ...

    مزید پڑھیے

    یقیں کے بھی کیا کیا حجابات ہیں

    یقیں کے بھی کیا کیا حجابات ہیں حقیقت کی ضد اعتقادات ہیں ترقی کے رستے نہ کھلتے مگر یہ سب دوستوں کی عنایات ہیں یہ زنجیر بھی اتنی محکم نہیں حقائق بھی ذاتی خیالات ہیں کوئی شخص خوبی سے خالی نہیں ہر اک شخص کے اپنے حالات ہیں فلک کو بھی دیکھیں گے لیکن ابھی زمیں پر بھی کتنے مقامات ...

    مزید پڑھیے

    ہم زمانے سے فقط حسن گماں رکھتے ہیں

    ہم زمانے سے فقط حسن گماں رکھتے ہیں ہم زمانے سے توقع ہی کہاں رکھتے ہیں ایک لمحہ بھی مسرت کا بہت ہوتا ہے لوگ جینے کا سلیقہ ہی کہاں رکھتے ہیں کچھ ہمارے بھی ستارے ترے دامن پہ رہیں ہم بھی کچھ خواب جہان گزراں رکھتے ہیں چند آنسو ہیں کہ ہستی کی چمک ہے جن سے کچھ حوادث ہیں کہ دنیا کو جواں ...

    مزید پڑھیے

    خلاصہ یہ مرے حالات کا ہے

    خلاصہ یہ مرے حالات کا ہے کہ اپنا سب سفر ہی رات کا ہے اب اک رومال میرے ساتھ کا ہے جو میری والدہ کے ہاتھ کا ہے انا کیا عجز کو گرداب سمجھو بڑا گہرا سمندر ذات کا ہے خدا اشعار رسمی سے بچائے یہ قتل عام سچی بات کا ہے تپش کتنی ہے ماں کے آنسوؤں میں یہ پانی کون سی برسات کا ہے مجھے بہتر ہے ...

    مزید پڑھیے

    اپنی خبر نہیں ہے بجز اس قدر مجھے

    اپنی خبر نہیں ہے بجز اس قدر مجھے اک شخص تھا کہ مل نہ سکا عمر بھر مجھے شعلوں کی گفتگو میں صبا کے خرام میں آواز دے رہا ہے کوئی ہم سفر مجھے شاید انہیں کا عجز مرے کام آ گیا جن دوستوں نے چھوڑ دیا وقت پر مجھے شب کو تو ایک قافلۂ گل تھا ساتھ ساتھ یا رب یہ کس مقام پہ آئی سحر مجھے ہنستے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2