Syed Nawab Haider Naqvi Rahi

سید نواب حیدر نقوی راہی

سید نواب حیدر نقوی راہی کے تمام مواد

16 غزل (Ghazal)

    یوں تو وہ درد آشنا بھی ہیں

    یوں تو وہ درد آشنا بھی ہیں پاس رہتے ہوئے جدا بھی ہیں جشن آزادگی بپا کیجے کاسہ بردار رہنما بھی ہیں ہے سفینہ اسیر موج بلا یوں تو کہنے کو ناخدا بھی ہیں یار بے مہر سے گلہ بھی ہے اس سے مصروف التجا بھی ہیں زندگی پر ہے اختیار ان کا بندگان خدا خدا بھی ہیں اس کے دکھ درد میں شریک رہے دل ...

    مزید پڑھیے

    درد جگر خود اپنی دوا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے

    درد جگر خود اپنی دوا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے یوں ہی کتاب زر میں لکھا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے ہجر کی رات میں شمع شبستاں حد سے بڑھ کر روشن تھی اس ہنگام میں دل بھی جلا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے روز ازل جو عہد کیا تھا انساں نے وہ سچ ہی تھا بار امانت اٹھ نہ سکا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے کہاں ...

    مزید پڑھیے

    اک قیامت وقت سے پہلے بپا ہونے کو ہے

    اک قیامت وقت سے پہلے بپا ہونے کو ہے اے خدائے مہرباں اب اور کیا ہونے کو ہے موسم گل میں خزاں سایہ فگن ہے کس لیے درپئے آزار کیا باد صبا ہونے کو ہے جسم و جاں میں قربتوں کی انتہا ہو جائے گر جان لیں پھر دوریوں کی ابتدا ہونے کو ہے چھوڑ دی میں نے متاع خواب دنیا کے لیے حشر اک تقسیم پر اس ...

    مزید پڑھیے

    محو حیرت ہوں زمیں زادے کہاں تک آ گئے

    محو حیرت ہوں زمیں زادے کہاں تک آ گئے جن کو رہنا تھا زمیں پر آسماں تک آ گئے راز الفت دل میں رکھنے کی قسم کھائی مگر جب ہوا بدلی تو وہ نوک زباں تک آ گئے حادثوں نے دل کی بربادی پہ میری بس نہ کی وہ مٹانے کو مرا نام و نشاں تک آ گئے خود کشی تھی یا تقاضائے نموئے شوق تھا دل کے دریا آب بحر ...

    مزید پڑھیے

    وقت جیسا ہے بہ ہر طور گزر جانا ہے

    وقت جیسا ہے بہ ہر طور گزر جانا ہے آج جو زندہ حقیقت ہے کل افسانہ ہے کب جلی شمع تمنا ہمیں کچھ یاد نہیں اتنا معلوم ہے جل کر اسے بجھ جانا ہے میری وحشت نے ابھی پاؤں نکالے بھی نہ تھے دل بے تاب نے ضد کی مجھے گھر جانا ہے وا اگر باب مروت کو نہیں ہے ہونا آج ہی کہہ دیں جو کل آپ کو فرمانا ...

    مزید پڑھیے

تمام