لہو رنگ سیال روشن بھنور
چٹانوں کے اندر بہت ساری پرتوں کے قلعوں فصیلوں کی تسخیر کرتی مری آنکھ جب اور آگے بڑھی تو وہاں آگ کے اک گرجتے سمندر سے لگ کر بہت ہی منور بہت خوبصورت سی دنیا کھڑی تھی ہزاروں چمکتے ہوئے رنگ کے ان گنت پتھروں نے مری آنکھ کا خیر مقدم کیا دھوئیں اور کہرے کی پرچھائیوں سے پرے آتش سنگ بے ...