بادۂ عشق سے سرشار گرو نانک تھے
بادۂ عشق سے سرشار گرو نانک تھے عابد و زاہد و دیں دار گرو نانک تھے رہ تاریک ضلالت میں پئے خلق خدا شمع سا مظہر انوار گرو نانک تھے حق پرستی کے تصور سے ہمیشہ خوش تھے کفر اور شرک سے بیزار گرو نانک تھے تربیت خلق کی کرتے تھے بڑی کوشش سے اس کے ہر حال میں غم خوار گرو نانک تھے ابر نیساں ...