Shyam Sunder Lal Barq

شیام سندر لال برق

شیام سندر لال برق کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    جب سماعت ہی نہ ہو اس کی تو ہے بیکار شرح

    جب سماعت ہی نہ ہو اس کی تو ہے بیکار شرح کیا کروں دل بر میں تجھ سے اپنا حال زار شرح دم بخود ہوں کچھ نہیں کہتا ہوں رعب حسن سے چپ کھڑا ہوں حال اپنا کرتے ہیں اغیار شرح دل میں ہے اس رشک یوسف کی خریداری کا شوق میرے راز عشق کی اب ہے سر بازار شرح نوش داروئے شفا سمجھے جو مرگ عشق کو کیا ...

    مزید پڑھیے

    اے رشک مہر کوئی بھی تجھ سا حسیں نہیں

    اے رشک مہر کوئی بھی تجھ سا حسیں نہیں زہرہ نہیں پری نہیں ماہ مبیں نہیں تنہا نہیں ہوں قبر میں ارماں وصل کیا ہمدم نہیں رفیق نہیں ہم نشیں نہیں آ کر چمن میں آہ خزاں نے یہ کیا کیا بیلا نہیں گلاب نہیں یا سمیں نہیں ایسا کوئی نہیں جو ترے درد ہجر سے غمگیں نہیں حزیں نہیں اندوہگیں ...

    مزید پڑھیے

    مرے دل کی اب اے اشک ندامت شست و شو کر دے

    مرے دل کی اب اے اشک ندامت شست و شو کر دے بس اتنا کر کے دنیا سے مجھے بے آرزو کر دے چمن سر پر اٹھا رکھا ہے فریاد عنادل نے مزا آ جائے تو گل کو اگر بے رنگ و بو کر دے یہ انعام تغافل اے دل ہمت شکن توبہ مجھے گم کر تو یوں گم کر کہ محو جستجو کر دے صدف کی طرح دل کو راز دار موج طوفاں کر گہر کی ...

    مزید پڑھیے

    عبث ہے دوری کا اس کے شکوہ بغل میں اپنے وہ دل ربا ہے

    عبث ہے دوری کا اس کے شکوہ بغل میں اپنے وہ دل ربا ہے چبھی ہے قالب میں جس طرح جاں اسے طریقہ سے وہ چھپا ہے مکاں بھی ہے وہ مکیں بھی ہے وہ وہی ملا ہے وہی جدا ہے اسی کا جلوہ ہر ایک سو ہے وہی ہے ظاہر وہی چھپا ہے غم محبت ہے اس کا جس کو نہیں وہ غم عین ہے وہ راحت خراب جو عشق میں ہے اس کے نہیں وہ ...

    مزید پڑھیے

    تری تصویر سے رحمت برستی ہے گرو نانک

    تری تصویر سے رحمت برستی ہے گرو نانک کرے تعریف تیری کس کی ہستی ہے گرو نانک ہمیں امید ہے جاتی رہے گی تیری کوشش سے ہمارے ملک میں جو تنگ دستی ہے گرو نانک مٹایا نقش تو نے دہر سے باطل پرستی کا ترے دم سے ظہور حق برستی ہے گرو نانک مخالف کو ترے کیوں کر بلندیٔ مراتب ہو بغاوت سے نتیجہ اس ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    بادۂ عشق سے سرشار گرو نانک تھے

    بادۂ عشق سے سرشار گرو نانک تھے عابد و زاہد و دیں دار گرو نانک تھے رہ تاریک ضلالت میں پئے خلق خدا شمع سا مظہر انوار گرو نانک تھے حق پرستی کے تصور سے ہمیشہ خوش تھے کفر اور شرک سے بیزار گرو نانک تھے تربیت خلق کی کرتے تھے بڑی کوشش سے اس کے ہر حال میں غم خوار گرو نانک تھے ابر نیساں ...

    مزید پڑھیے