Sharif kunjahi

شریف کنجاہی

شریف کنجاہی کے تمام مواد

8 غزل (Ghazal)

    جو اپنے سر پہ سر شاخ آشیاں گزری

    جو اپنے سر پہ سر شاخ آشیاں گزری کسی کے سر پہ قفس میں بھی وہ کہاں گزری اسی کی یاد ہے مہتاب شام ہائے فراق وہ ایک شب کہ سر کوئے مہ وشاں گزری جہاں میں شوق کبھی رائیگاں نہیں جاتا میں کیوں کہوں کہ مری عمر رائیگاں گزری جبین شوق ہماری گلی گلی میں جھکی کہ ہر گلی سے تری خاک آستاں گزری

    مزید پڑھیے

    کتنے نازک کتنے خوش گل پھولوں سے خوش رنگ پیالے

    کتنے نازک کتنے خوش گل پھولوں سے خوش رنگ پیالے اک بدمست شرابی نے میخانے میں ٹکڑے کر ڈالے موسمیات کے ماہر ہونے کے تو دعویدار سبھی ہیں ہم سمجھیں جو حبس گھٹائے ہم مانیں جو جھکڑ ٹالے مصنوعی نیلونی پھولوں سے گلدان سجائے جائیں اور قربنیقوں کا لقمہ بن جائیں خوشبوؤں والے فرعونوں کے ...

    مزید پڑھیے

    تو سمجھتا ہے تو خود تیری نظر گہری نہیں

    تو سمجھتا ہے تو خود تیری نظر گہری نہیں ورنہ بنیاد خزاں اے بے خبر گہری نہیں وصل شیریں ہے نہ جوئے شیر ہے تیرے نصیب ضرب اے فرہاد تیشے کی اگر گہری نہیں یہ بھی ممکن ہے کہ خود تیری نوا ہو نرم خیز نیند لوگوں کی تو اے مرغ سحر گہری نہیں زندگی کی آج قدریں ہیں فقط گملوں کے پھول ان میں ...

    مزید پڑھیے

    تلاش جن کی ہے وہ دن ضرور آئیں گے

    تلاش جن کی ہے وہ دن ضرور آئیں گے یہ اور بات سہی ہم نہ دیکھ پائیں گے یقیں تو ہے کہ کھلے گا نہ کھل سکا بھی اگر در بہار پہ دستک دیئے ہی جائیں گے غنودہ راہوں کو تک تک کے سوگوار نہ ہو ترے قدم ہی مسافر انہیں جگائیں گے لبوں کی موت سے بد تر ہے فکر و جذب کی موت کدھر ہیں وہ جو انہیں موت سے ...

    مزید پڑھیے

    اب کسی شاخ پہ ہلتا نہیں پتہ کوئی

    اب کسی شاخ پہ ہلتا نہیں پتہ کوئی دشت سے عمر ہوئی گزرا نہ جھونکا کوئی لب پہ فریاد نہ ہے آنکھ میں قطرہ کوئی وادئ شب میں نہیں ہم سفر اپنا کوئی خندۂ موج مری تشنہ لبی نے جانا ریت کا تپتا ہوا دیکھ کے ذرہ کوئی جادۂ شوق پہ کل لوگ تھے آتے جاتے اب شریفؔ اس پہ مسافر نہیں ملتا کوئی

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    پسپائی

    کیوں جگاتے ہو مرے سینے میں امیدوں کو رہنے دو اتنا نہ احسان کرو میں تو پردیسی ہوں اور آئی ہوں دو دن کے لیے کل چلی جاؤں گی یا پرسوں چلی جاؤں گی اور پھر آنے کا امکان نہیں روز یوں گھر سے نکلنا بھی تو آسان نہیں کیوں جگاتے ہو مرے سینے میں امیدوں کو کیوں جلاتے ہو مرے دل کے چراغ میں نے یہ ...

    مزید پڑھیے