وہ ایک شخص مرے پاس جو رہا بھی نہیں
وہ ایک شخص مرے پاس جو رہا بھی نہیں وہ خود کو دور کبھی مجھ سے کر سکا بھی نہیں نگاہ جس کی مری سمت آج تک نہ اٹھی مرے سوا وہ کسی شے کو دیکھتا بھی نہیں مرے خطوط تو جھلا کے پھاڑ دیتا ہے عجیب بات ہے پرزوں کو پھینکتا بھی نہیں تمام وقت ہے وہ محو گفتگو مجھ سے یہ کان جس کی صداؤں سے آشنا بھی ...