Shaheen Kazmi

شاہین کاظمی

معروف خاتون افسانہ نگار ، تانیثی احتجاج کی کہانیاں لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Noted story writer; known for her stories of protest.

شاہین کاظمی کی رباعی

    کھیپ

    رات ڈھلے جب اُس کے سیمیں بدن کی چاندنی چٹکی توبکھری ہوئی اشیاء کھانے کے خالی ڈبوں، گندے کپڑوں اور جوتوں کے باوجود دو کمروں کا وہ اپارٹمنٹ مجھے فردوسِ بریں لگنے لگا۔میں نے جلدی سے صوفے پر پڑی اشیاء سمیٹ کر اُس کے بیٹھنے کے لئے جگہ بنائی الماری سے گلاس اور قدیم شراب کی پرانی بوتل ...

    مزید پڑھیے

    برزخ

    اِس نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو جیسے پورا وجود اَشکوں میں ڈھل گیا۔ وہ جانتی تھی مرادوں کے چاند گہنانے لگیں تو اندھیرے روح میں بس جاتے ہیں پھیلے ہوئے ہاتھوں پر تواتر سے آنسو گر رہے تھے۔وہ اِرد گرد سے بے نیاز پتھرائی زبان اور خزاں رسیدہ پتے کی طرح کانپتا بدن لئے امام بارگاہ کی ...

    مزید پڑھیے

    تریاق

    پربتوں سے رات اُتری تو راستوں پر اندھیرا بچھنے لگا خنکی بڑھ رہی تھی وہ قدرے پریشان ہو گیا ’’ شاید میں راستہ بھول گیا ہوں، ورنہ ابھی تک تو مجھے وہاں پہنچ جانا چاہئے تھا،، اُس نے بیلوں کو ہُشکارا لیکن دن بھر کے ناہموار راستے نے انھیں بھی تھکا دیا تھا، ہُشکارنے کے باوجود اُن کی ...

    مزید پڑھیے

    ایک بوسے کا گناہ

    گھنے پیڑوں کے کھردرے بدن چھیل کر بہتی ہوا پتوں کی سسکاریاں سُن کر لمحہ بھر کو ٹھٹکتی غضب ناک ہوتی اور پھر سے اپنی نادیدہ انگلیوں سے پیڑو ں کی بدن نوچنے لگتی۔ بادلوں سے اُترتی دھند منظر نگلنے لگی تھی۔ ’’سنومیرا جی چاہا دھند کے حلق میں ہاتھ ڈال سارے منظر نکال لوں اور دوبارہ اپنی ...

    مزید پڑھیے

    برف کی عورت

    ’’انھیں لگتا ہے ان کے بودے جواز سے ظلم ،ظلم نہیں رہے گا؟،، میرے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا تھاگونگے بہرے درو دیوار کے پاس اِس کا کوئی جواب نہ تھا... میں نے اپنے کانپتے وجود کو سنبھال کر اٹھنے کی کوشش کی لیکن چکرا کر گر گئی۔ پچھلے دو دن میں اِس اندھیرے کمر ے میں بند تھی۔میرا ...

    مزید پڑھیے

    رشتہ

    اس قبر جیسی تنگ و تاریک سی جگہ سے جیسے کسی نے اُسے اچانک باہر لا پٹخا، عجیب دل دہلا دینے والی آواز تھی جیسے صورِ اسرافیل پھونکا جا رہا ہو اس کا پورا بدن تشنج کا شکار تھا تیز کٹار کی طرح سینے میں ابھرتی ڈوبتی سانسیں، لگتا تھا جیسے گلے میں کوئی چیز اٹکی ہوئی ہے اس نے پوری توانائی ...

    مزید پڑھیے

    قیدی

    رات گھاتک ہے اندھیری اور ویران راہوں پر چلتے راہرو اِس کے تیروں سے نہیں بچ سکتے لیکن نہیں......سوال اندھیری اور ویران راہوں کا نہیں اِس کے انتخاب کا ہے اب اِسے نصیب کہا جائے یا کچھ اور لیکن حقیقت یہ ہے کہ اِس کے طلسماتی تیر ہر ایک کو کھوج نکالتے ہیں وہ اپنے کاندھے پر دھرے ترکش سے ...

    مزید پڑھیے

    پانچواں موسم

    بارش اب بھی زوروں پر تھی، اندھیرے میں بجلی کے کوندے زمین کی طرف لپکتے دکھائی دینے لگے اس نے گہرا سانس لے کر روشنی گل کی او ر سونے کے لئے کمرے میں چلی آئی ہاتھ میں پکڑی کتاب بستر پر رکھ کر پردے برابر کئے .....آج نیند جانے کہاں رہ گئی تھی... اِس نے بے خیالی میں ورق پلٹا ’’پانچواں ...

    مزید پڑھیے

    بھوک اور خدا

    گہرے رنج کی بُکل میں سرسراتے وسوسے ڈسنے لگے تھے بقا داؤ پر لگی ہو تو سانسوں میں زہر گھل جاتا ہے اور فیصلہ دشوار تر............ ہوا اس کے دل کی طرح بوجھل تھی شام اندھیرا اوڑھے پربتوں سے سرک کر راستوں پر بچھی تو لوگ تھکے تھکے قدموں سے گھروں کو لوٹنے لگے زولو اُن کے دلوں میں پنپتے گہرے ...

    مزید پڑھیے

    خواب گر کی موت

    گھڑی کی سوئی پھر بارہ پر آچکی تھی، ایک اور دائرہ مکمل ہوا ’’یہ دائرے مکمل ہوتے بھی نامکمل کیوں ہوتے ہیں؟ ،، ایک عجیب سا سوال ذہن میں کلبلایا ’’کہیں کوئی لکیر ادھوری رہ جاتی ہے ، کچھ نہ کچھ ہمیشہ ان کہا رہ جاتا ہے،، ’’لیکن نہیں .........آج سب کچھ مکمل ہونا چاہئیے، شاید مکمل ہی ہے، ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2