کھیپ
رات ڈھلے جب اُس کے سیمیں بدن کی چاندنی چٹکی توبکھری ہوئی اشیاء کھانے کے خالی ڈبوں، گندے کپڑوں اور جوتوں کے باوجود دو کمروں کا وہ اپارٹمنٹ مجھے فردوسِ بریں لگنے لگا۔میں نے جلدی سے صوفے پر پڑی اشیاء سمیٹ کر اُس کے بیٹھنے کے لئے جگہ بنائی الماری سے گلاس اور قدیم شراب کی پرانی بوتل ...