مہاجر پرندے
ہوش آیا تو اس نے محسوس کیا کہ وہ اوندھے منہ زمین پر پڑا ہوا ہے۔ اس نے ہاتھ سے ٹٹول کر کھردری اور ننگی زمین کا لمس محسوس کیا۔ آنکھیں کھولنی چاہیں تو داہنی آنکھ سوج کر بند ہوگئی تھی۔ کروٹ بدلنے کی کوشش میں ہونٹوں سے کراہ نکل گئی، ریڑھ کی ہڈی میں درد کی تیز لہر اٹھی اور پورے بدن ...