شبانہ یوسف کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    چپ ہیں پاؤں تو رہ گزر خاموش

    چپ ہیں پاؤں تو رہ گزر خاموش وقت کی ہیر کا سفر خاموش ہجر کی بد نصیب گلیوں میں چاند پھرتا ہے رات بھر خاموش کون نکلا ہے خانۂ دل سے کچھ دنوں سے ہیں بام و در خاموش کوئی ہنگامہ بولتا ہی نہیں شام کے لب پہ چپ سحر خاموش یاد کے پر ملال موسم میں پھول خوشبو ہوا شجر خاموش ایک کھڑکی سے ...

    مزید پڑھیے

    ہے کوئی درد مسلسل رواں دواں مجھ میں

    ہے کوئی درد مسلسل رواں دواں مجھ میں بنا لیا ہے اداسی نے اک مکاں مجھ میں ملا ہے اذن سخن کی مسافتوں کا پھر کھلے ہوئے ہیں تخیل کے بادباں مجھ میں سحابی شام سر چشم پھیلتے جگنو کسی خیال نے بو دی یہ کہکشاں مجھ میں مہاجرت یہ شجر در شجر ہواؤں کی بسائے جاتی ہے خانہ بدوشیاں مجھ میں عجیب ...

    مزید پڑھیے

    عشق کی بات تو پرانی ہے

    عشق کی بات تو پرانی ہے روز لیکن نئی کہانی ہے پیار کے قصے میں ہیں دو ہی لفظ ایک ہے عشق اک جوانی ہے راہبر بن گیا ہے خود رہزن کس قدر دکھ بھری کہانی ہے تیرے خط عمر بھر کا حاصل ہیں چوڑی اک کانچ کی نشانی ہے ٹوٹتی سانس کی حکایت کیا جیسے صحرا میں بوند پانی ہے

    مزید پڑھیے

    یہ اپنے آپ پہ تعزیر کر رہی ہوں میں

    یہ اپنے آپ پہ تعزیر کر رہی ہوں میں کہ اپنی سوچ کو زنجیر کر رہی ہوں میں ہواؤں سے بھی نبھانی ہے دوستی مجھ کو دئے کا لفظ بھی تحریر کر رہی ہوں میں نہ جانے کب سے بدن تھے ادھورے خوابوں کے تمھاری آنکھ میں تعبیر کر رہی ہوں میں دریچہ کھولے ہوئے رنگ اور خوشبو کا سہانی شام کو تصویر کر رہی ...

    مزید پڑھیے

    ہم اگر سچ کے انہیں قصے سنانے لگ جائیں

    ہم اگر سچ کے انہیں قصے سنانے لگ جائیں لوگ تو پھر ہمیں محفل سے اٹھانے لگ جائیں یاد بھی آج نہیں ٹھیک طرح سے جو شخص ہم اسے بھولنا چاہیں تو زمانے لگ جائیں شام ہوتے ہی کوئی خوشبو دریچہ کھولے اور پھر بیتے ہوئے لمحے ستانے لگ جائیں خود چراغوں کو اندھیروں کی ضرورت ہے بہت روشنی ہو تو ...

    مزید پڑھیے

تمام