ستپال خیال کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    آئے لبوں پر شواس رے جوگی

    آئے لبوں پر شواس رے جوگی چھوٹا کاراواس رے جوگی شاخوں سے روٹھے ہیں پتے کس کو کس کا پاس رے جوگی رشتوں کے پل ٹوٹ چکے ہیں دور وسو یا پاس رے جوگی نیل سفید اور بھگوا کالے سب رنگ اس کے داس رے جوگی دکھ سنتاپ پاپ کے جنگل جیون بھر بنواس رے جوگی منہ میں رام بغل میں برچھی کس کا اب وشواس رے ...

    مزید پڑھیے

    سازشیں تھیں بپھر گیا پانی

    سازشیں تھیں بپھر گیا پانی میں جو ڈوبا اتر گیا پانی نرم لہجے سے کاٹیے پتھر یہ سکھا کے ہنر گیا پانی پانیوں کو بھی کاٹ دے یہ کٹار اس سیاست سے ڈر گیا پانی ایک سہمی ہوئی سی مچھلی ہے کیسے پانی سے ڈر گیا پانی ماریے ہاتھ پیر جان بچے اب تو سر سے گزر گیا پانی دفن ساگر میں ہو گیا ...

    مزید پڑھیے

    ہو نہ ہو منزل سفر اک مختصر میرا بھی ہے

    ہو نہ ہو منزل سفر اک مختصر میرا بھی ہے وقت کی سولی پہ لٹکا ایک سر میرا بھی ہے میں کہ دریا کی طرح بہتا نہیں ہوں رات دن ہوں تو اک تالاب ہی لیکن سفر میرا بھی ہے ایک ہی موسم اداسی کا ہے صدیوں سے جہاں درد کی ان بستیوں میں ایک گھر میرا بھی ہے اے مرے مولیٰ مجھے بس اپنی رحمت سے نواز آسماں ...

    مزید پڑھیے

    عرضی دی تو نکلی دھوپ

    عرضی دی تو نکلی دھوپ کہرے نے ڈھک لی تھی دھوپ دو قدموں پر منزل تھی زوروں سے پھر برسی دھوپ بوڑھی اما بنتی تھی گرم سوئیٹر جیسی دھوپ دھوپ میں ترسے سائے کو سائے میں یاد آئی دھوپ بھوکی ننگی بستی نے کھائی جوٹھن پہنی دھوپ پھنگی پر آ بیٹھی دیکھ کتنی شاطر نکلی دھوپ سائے میں ہی رہتے ...

    مزید پڑھیے

    جو مانگو وہ کب ملتا ہے

    جو مانگو وہ کب ملتا ہے اب کے ہم نے دکھ مانگا ہے گھر میں حال بزرگوں کا اب پیتل کے برتن جیسا ہے ناتی پوتوں نے ضد کی تو اما کا صندوق کھلا ہے ہاتھ سے اس نے دی تھیں گانٹھیں اب دانتوں سے کھول رہا ہے اب تم راکھ اٹھا کر دیکھو کیا کیا جسم کے ساتھ جلا ہے دور وسو یا پاس رہو اب رشتوں کا پل ...

    مزید پڑھیے