آئے لبوں پر شواس رے جوگی
آئے لبوں پر شواس رے جوگی
چھوٹا کاراواس رے جوگی
شاخوں سے روٹھے ہیں پتے
کس کو کس کا پاس رے جوگی
رشتوں کے پل ٹوٹ چکے ہیں
دور وسو یا پاس رے جوگی
نیل سفید اور بھگوا کالے
سب رنگ اس کے داس رے جوگی
دکھ سنتاپ پاپ کے جنگل
جیون بھر بنواس رے جوگی
منہ میں رام بغل میں برچھی
کس کا اب وشواس رے جوگی
رام بھروسے پل جاتے ہیں
کیا نردھن کیا گھاس رے جوگی
بس جی کا جنجال ہے دنیا
اچھا ہے سنیاس رے جوگی
دور خیالؔ رہے وہ دل سے
رہتے ہیں جو پاس رے جوگی