عجیب لوگ ہیں
عجیب لوگ تھے سورج کی روشنی کے تلے خود اپنے آپ کو پہچان بھی رہے تھے اور لبوں پہ دعویٰ انکار آفتاب بھی تھا وہ جانتے تھے کہ سورج کی روشنی کے سوا کوئی چراغ میسر نہیں ہے ایسا جو تلاش اصل حقیقت کے زینے چڑھتے ہوئے بے امتیازی میں اس آفتاب جیسا ہو عجیب لوگ تھے سورج کے نور خانے میں کرایہ ...