سرفراز آرش کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    اس انکسار کا ادراک تجھ کو کم ہوگا

    اس انکسار کا ادراک تجھ کو کم ہوگا مرے چراغ کی لو میں بھی تھوڑا نم ہوگا لپک پڑوں گا میں تصویر سے تری جانب یہ تیری سمت مرا آخری قدم ہوگا گزشتہ رات مجھے سیڑھیوں میں یاد آیا تری تھکن کا سبب بھی کسی کا غم ہوگا میں جانتا تھا مجھے روشنی ودیعت ہے میں جانتا تھا مرے ہاتھ میں قلم ...

    مزید پڑھیے

    مجھ سے بیزار گرنے والی تھی

    مجھ سے بیزار گرنے والی تھی سر سے دستار گرنے والی تھی اس نے تصویر ٹانک دی اپنی ورنہ دیوار گرنے والی تھی میری بیساکھیوں نے آہ بھری جب وہ ناچار گرنے والی تھی کتنی خوش تھی وہ جست بھرتی ہوئی جیسے اس پار گرنے والی تھی کھائی تھی کوئی خواب تھوڑی تھا آنکھ بیکار گرنے والی تھی خون ...

    مزید پڑھیے

    نہ کوئی ممنوعہ دانہ کھانا نہ خوف دل میں اتارنا تھا

    نہ کوئی ممنوعہ دانہ کھانا نہ خوف دل میں اتارنا تھا جو ہم نے پہلا گنہ کیا تھا کسی کی نقلیں اتارنا تھا جدید دنیا میں آنے والوں کی پہلی مڈبھیڑ ہم سے ہوتی ہمارے یونٹ کا کام ان کے بدن سے مہریں اتارنا تھا خدا نہ ہوتا تو کاروان جہاں میں اپنی جگہ نہ بنتی کہ ان دنوں میں ہمارا پیشہ سفر ...

    مزید پڑھیے

    ہر شخص بد حواس خبر کے سبب سے تھا

    ہر شخص بد حواس خبر کے سبب سے تھا کشتی میں انتشار بھنور کے سبب سے تھا آنکھیں بدن بغیر اور آنکھوں میں ایک خواب محرومی‌ٔ مآل سفر کے سبب سے تھا بینائی کے غبار سے منظر میں دھول تھی وہ آئنہ سراب نظر کے سبب سے تھا اتنا قلیل بوسہ کہ احساس لمس بھی خود ساختہ نشے کے اثر کے سبب سے ...

    مزید پڑھیے

    اپنی وحشت پہ رو رہا ہوں میں

    اپنی وحشت پہ رو رہا ہوں میں کس پرندے کا گھونسلہ ہوں میں تیری بینائی ڈھونڈھتی ہے مجھے تیری آنکھوں کا مسئلہ ہوں میں مختلف گیت مجھ سے مروی ہیں مختلف خواب دیکھتا ہوں میں تیرے لفظوں میں نور بھرتا ہوں تیری آواز کا دیا ہوں میں کل میں بیدار خواب گاہ میں تھا آج چوکھٹ پہ جاگتا ہوں ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    عجیب لوگ ہیں

    عجیب لوگ تھے سورج کی روشنی کے تلے خود اپنے آپ کو پہچان بھی رہے تھے اور لبوں پہ دعویٰ انکار آفتاب بھی تھا وہ جانتے تھے کہ سورج کی روشنی کے سوا کوئی چراغ میسر نہیں ہے ایسا جو تلاش اصل حقیقت کے زینے چڑھتے ہوئے بے امتیازی میں اس آفتاب جیسا ہو عجیب لوگ تھے سورج کے نور خانے میں کرایہ ...

    مزید پڑھیے